تاجکستان: ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اولمپک 2024ء ویمنز کوالیفائرز کے پہلے میچ میں فلپائن نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔
تاجکستان کے ہسور سینٹرل سٹیڈیم میں گروپ ای کے کھیلے جانے والے میچ کا پہلا ہاف پاکستانی ٹیم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا جب محض 8 منٹ کے کھیل میں مخالف کھلاڑیوں نے 3 گول اسکور کر ڈالے، میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے مخالف کو مزید ایک گول کرنے کا موقع دیا اور خود کوئی گول نہ کرسکی۔
FT: 🇵🇭 Philippines 4️⃣-0️⃣ Pakistan 🇵🇰
Philippines outclass Pakistan in their Women’s Olympic Qualifiers Round 1 opener in Group E! pic.twitter.com/bjN0E4HCLw
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) April 5, 2023
میچ کے دوران فلپائن کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو بھرپوردباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں ہی 3 گول کرکے اسے شدید دباؤ کا شکار کردیا۔
’قدیم‘ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے اسٹینڈز خطرناک اور گراؤنڈ کی سہولیات ناکافی قرار
دوسرے ہاف میں فلپائن کی ٹیم نے مزید ایک گول کرکے برتری 0-4 کر ڈالی، خیال رہے کہ عالمی رینکنگ میں فلپائن 49 جبکہ پاکستان 161 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا دوسرا مقابلہ ہانگ کانگ اور تیسرا تاجکستان سے بالترتیب 8 اور 11 اپریل کوکرے گی۔