بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگاپور: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں تجارتی اوقات کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 92 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 185 پوائنٹس کی کمی

تجارت کے دوران بین الاقوامی منڈی میں گیس کی قیمت بڑھ کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد ہوگئی۔ نئی قیمت 9 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس کی فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں وفاقی وزارتِ خزانہ کے قیمت کم ہونے کے وعدے کے باوجود پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کیا گیا من مانا اضافہ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو آمدورفت کیلئے زائد کرائے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے عوام سے کیا گیا ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

Related Posts