بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی بد ترین کارکردگی کھل کر سامنے آگئی، دسویں کے بعد نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل آؤٹ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک سائنس گروپ کے تحت نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ آج صبح 9 بج کر 15 منٹ پر امتحان سے 15 منٹ قبل آؤٹ ہوا۔
کراچی بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوا 9 بجے سوشل میڈیا پر نظر آنے لگا۔
قبل ازیں دسویں کلاس کے فزکس اور ریاضی کے پرچے آؤٹ ہونے، امتحانی مراکز میں تاخیر سے پرچہ پہنچنے اور سندھ میں کھلے عام نقل کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔
کراچی: میٹرک امتحانات میں نقل مافیا رواں سال بھی سرگرم ہوچکی ہے، میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
گزشتہ روز دسویں جماعت سائنس گروپ کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ہی میٹرک بورڈ کراچی کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نقل مافیا کے ہاتھ لگ گیا۔
مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ دسویں جماعت ریاضی کا پرچہ بھی وقت سے قبل آؤٹ