ندا یاسر کا ڈائٹنگ پلان کامیاب، 7 روز میں وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ندا یاسر کا ڈائٹنگ پلان کامیاب، 7 روز میں وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم ہوگیا
ندا یاسر کا ڈائٹنگ پلان کامیاب، 7 روز میں وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم ہوگیا

 شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا یاسر کا ڈائٹنگ پلان کامیاب ہوگیا، مارننگ شو کی میزبان ندا نے 7 روز میں اپنا وزن پہلے سے 3 کلوگرام کم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا یاسر نے مداحوں کے ساتھ اپنا وزن کم کرنے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 1 ہفتے تک مجھے تربوز کو خوراک کے طورپر استعمال کرنا پڑا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے متعلق اپنا سفر اور جلد کی پیچیدگیوں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ ندا نے بتایا کہ کس طرح ان کے وزن اور جسامت میں حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوئی۔

معروف اداکارہ ندا یاسر نے وزن کم کرنے کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 روز تک صرف تربوز کھائے اور اس دوران کھانے کی کسی اور چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔ تربوز کے علاوہ صرف اور صرف پانی پر گزارہ کیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ندا یاسر نے 3 روز قبل اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔ صحت مند کھانا اور بہت سارا پانی استعمال کرتی ہوں تاکہ وزن کم ہوجائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

پاکستان کی 47 سالہ ٹی وی میزبان ندا یاسر کے انسٹا گرام پر 13 لاکھ فالوورز موجود ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر نے مارننگ شو کے دوران مداحوں کی تنقید پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شو صرف تفریحی مقاصد کیلئے ہے۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا کہ میں کسی کو گالی نہیں دیتی، کردار کشی نہیں کرتی اور بے جا تنقید تو بالکل نہیں کرتی۔ میں لوگوں کو صرف نصیحت کرتی ہوں۔ جو لوگ اس پر عمل کرنا چاہیں تو ضرور کریں۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں اپنے ناظرین کو اپنا ذاتی تجربہ بتاتی ہوں تاکہ جو بھی چاہے وہ میری نصیحت سے روشنی حاصل کرسکے۔ اس کے علاوہ میں اپنے ناظرین و سامعین سے کچھ اور نہیں چاہتی۔

عوامی رائے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ندا یاسر نے کہا کہ یہ ہمارے ناظرین و سامعین پر منحصر ہے کہ وہ کس بات کو کون سا رنگ دیتے ہیں۔ وہ اسے مثبت سمجھیں یا منفی، ان کی مرضی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انوشے عباسی بولڈ لباس پہن کر عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں

Related Posts