حلیمہ سلطان بننے کوشش، ندایاسر کو حلیمہ ملتان کا لقب مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nida Yasir Halima Sultan

پاکستان میں مارننگ شو کی مشہور میزبان ندا یاسر ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کاکردار ادا کرنیوالی ایسرا بلجیک کی نقل کرنے کی کوشش میں تنقید کا نشانہ بن گئی، سوشل میڈیا صارفین نے حلیمہ ملتان کا لقب دیدیا۔

ایک مارننگ شو کے دوران نے ندا یاسر نے پشتون لباس زیب تن کیا جو کہ قدیم ترک لباس سے بالکل مشابہت رکھتا ہے جبکہ ندا یاسر نے اس لباس میں شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی نقل کرنے کی کوشش کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیاصارفین نے ندا یاسر کو ٹرول کرتے ہوئے حلیمہ ملتان قراردیدیا، کچھ صارفین نے کہا کہ جب آپ دراز سے حلیمہ سلطان منگوائیں تو ایسی ملتی ہے ، کسی نے لکھا کہ جب آپ کم بجٹ میں حلیمہ سلطان کو کاسٹ کریں گےتو یہ نتیجہ نکلے گا۔

مزید پڑھیں:حلیمہ سلطان کانیا روپ، ایسرابلجیک کی ایک جھلک نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا

گزشتہ سال رمضان میں پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامہ سیریز اطغرل غازی پاکستان میں بھی بیحد مقبول ہوچکا ہے اور اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں کئی برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ندا یاسر سے قبل مریم نواز، حرامانی، حریم شاہ اور دیگر مشہور شخصیات بھی حلیمہ سلطان بننے کی کوشش میں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Related Posts