کراچی: محکمہ موسمیات کہا ہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں آج سے چار روز تک موسم سرما کی بارش کا دوسرا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ بارش کے بعد شہر میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کا مغربی موسمی نظام شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس سے گوادر، پسنی اور جیوانی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سات گھنٹے تک مسلسل بارش ہوئی۔ ساحلی شہر میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش شروع ہونے کے بعد گوادر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی نئی صورتحال کو گندم کے کاشتکاروں کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔تاہم متعلقہ حکام کو موسلا دھار بارش کی وجہ سے الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے جس سے سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد، کوہلو اور کوہ سلیمان کے خطرناک علاقوں میں 05 جنوری تک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اومی کرون کا خطرہ: کیا پاکستان ایک اور لاک ڈاؤن کی جانب بڑھ رہا ہے؟