پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو ہنر سکھا کر روزگار دیں گے،چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: اے پی پی)

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو ہنر  سکھا کر روزگار دیں گے، غربت کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کی سفارش پر غریبوں کو مستقل بھکاری بنانے کی بجائے ہنر سکھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

گفتگو کے دوران چیئرپرسن انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ مختلف ادارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صنعتکاروں کی مشاورت سے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھانے کا بندوبست کریں گے۔ اس طرح یہ نوجوان روزگار حاصل کرکے اپنے خاندان کی خودکفالت کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

سربراہ بے نظیر انکم سپورٹ  نے کہا کہ نہ صرف نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا بلکہ صنعتوں کو ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت بھی دستیاب ہوسکے گی۔ فیصل آباد گارمنٹس سٹی میں قائم خواتین کے ٹریننگ سینٹر کو بھی ہنر سکھانے والے سرکاری اداروں کے تعاون سے جلد فعال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر 15روز بعد ہونے والی میٹنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ چیئرپرسن انکم سپورٹ پروگرام کی صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کے موقعے پر سینئر نائب صدر فیصل آبا د چیمبر قیصر شمس گچھا اور رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی ودیگر بھی موجود تھے۔

Related Posts