ژوب: دہشت گردی میں ملوث شخص کی لاش افغانستان کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی
(فوٹو: ڈان)

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغانستان کی طالبان حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شخص کی شناخت محمد خان خیل کے نام سے ہوئی جو آج سے 10 روز قبل 11 جنوری کو آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ دہشت گرد کی لاش کو گزشتہ روز افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور یہ دہشت گردی کے واضح ثبوت ہیں۔ آئی ایس پی آر کو توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جنم واصل کیا۔ خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ژوب کے علاقے سمباززہ میں ٹریس کی گئی تھی۔ فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

Related Posts