حج 2025 کی تیاریاں: سخت ہدایات جاری، وزیراعظم کا کوئی کوتاہی برداشت نہ کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی خصوصی تیاریوں کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاجِ کرام کی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، چوہدری سالک حسین اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حج فنڈ کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، جو اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔وزیراعظم کو آگہی دی گئی کہ رواں برس بھی حجاج کرام کو پاکستان سے سم کارڈ دئیے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حجاج کرام کیلئے حج موبائل ایپلیکیشن کی سہولت بھی جاری رہے گی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ حج کی تیاریوں پر مشتمل جامع رپورٹ آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے اور حج ڈیوٹی کے لیے انتہائی قابل افسران کا تقرر کیا جائے تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 شہباز شریف نے حج 2025 کے حجاج کے لیے اعلیٰ تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، تاکہ وہ اپنے سفر کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حجاج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد نہایت باریک بینی سے کیا جائے۔ مزید برآں حجاج کے معاونین کے انتخاب کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔

Related Posts