وزیر اعلیٰ کا شعبہ تعلیم بہتر بنانے کے عزم کا اظہار، 2000اسکول اپ گریڈ کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم بہتر بنانے میں غیر منافع بخش تنظیموں کی حکومت سے شراکت کو سراہتے ہوئے صوبے میں شعبۂ تعلیم کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے 2000 اسکول اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پیرکے روز کراچی کے علاقے کورنگی میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اسکولوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا طلبہ کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے تعلیم ہی تبدیلی لاسکتی ہے۔ ضروری ہے کہ پرائمری سے فارغ التحصیل طلبہ کے 46فیصد ڈراپ آؤٹ ریٹ کا مسئلہ حل کیا جائے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا کہ طلبہ کا ڈراپ آؤٹ ریٹ اکثر مڈل اسکولز کی غیر موجودگی کے باعث زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے انہوں نے محکمہ تعلیم کو پرائمری اسکولوں میں دوپہر کی شفٹوں میں مڈل اسکول کی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے اگلے تین سالوں میں 2000 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا اور بتایا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے 19,808 اسکولوں میں سے 4,039 کی تعمیر نو کا عمل جاری ہے، جس کا بجٹ 116 ارب روپے ہے۔ وزیراعلیٰ شاہ نے اسکول انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو ایک وقف کمپنی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تاکہ دیکھ بھال اور وسائل کے انتظام میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

گزشتہ روز کیے گئے اس دورے کا پہلا پڑاؤ بلال کالونی کے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) اسکول میں رہا، جو کم آمدنی والے خاندانوں کے 559 بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہوئے پری اسکول سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسز تک تعلیم دیتا ہے۔

Related Posts