تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 27 افراد زخمی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تایئوان میں زلزلہ
(فوٹو: آن لائن)

منگل کی صبح 6.0 شدت کے زلزلے سے تائیوان لرز اٹھا اور مختلف حادثات کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہو گئے، مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زلزلہ آدھی رات کے قریب آیا اور تائی پے میں ایک منٹ تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تائیوان کے جنوبی علاقے یو جِنگ سے تقریباً 12 کلومیٹر (7.5 میل) شمال میں تھا، جو اپنے آم کے باغات کے لیے معروف ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے زلزلے کی شدت کی تصدیق کی، جبکہ مقامی حکام نے وسیع پیمانے پر نقصان کی تصدیق کی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے ایک حادثے میں فائر فائٹرز  نے نان شی ضلع میں ایک منہدم گھر سے ایک بچے سمیت  تین افراد  کو نکال لیا۔ فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ریسکیو کی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے۔ایک الگ واقعے میں زلزلے کے نتیجے میں ایک ملبے کے نیچے دب کر ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں دو افراد لفٹ میں پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے۔ تائیوان کی مرکزی انتظامیہ نے ابتدائی زلزلے کے بعد 50 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے، جن میں سے کچھ کی شدت 6.4 تک تھی۔ چند گھروں کی چھتیں گر گئیں اور پتھروں اور مٹی کے تودوں نے سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

دوسری جانب  تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کوئی “بڑا نقصان نہیں” ہوا۔ صحت کے وزارت نے تصدیق کی کہ 27 افراد زخمی ہوئے، تاہم ان میں سے کسی کی بھی جان کو خطرہ نہیں۔ زلزلے کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں تعلیم اور دفتری کام معطل کردیا ہے۔

Related Posts