اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police kills youth in punjab

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے کامیاب رہے، جس کا اعلان آج دن 2 بجے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد انتظامیہ کو تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکرات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان شریک تھے۔

سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین رحمان باجوہ نے کی۔ مذاکرات میں صوبائی ملازمین کے نمائندے بھی شریک ہوئے، تاہم سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ملازمین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے حکومتی کمیٹی کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی۔ قبل ازیں شیلنگ اور پتھراؤ سے کئی افراد بے ہوش اور زخمی ہوئے۔ اپوزیشن نے بھی سرکاری ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیکریٹریٹ ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر احتجاج کیا گیا۔ پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روکنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اور  کم و بیش 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سیکریٹریٹ کے ملازمین کی جانب سے گزشتہ روز تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج سے اسلام آباد میدانِ جنگ بن گیا۔ پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کیلئے پولیس نے شاہراہ دستور پر ہاتھوں سے زنجیر بنالی،پولیس نے شیلنگ و لاٹھی چارج بھی کیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کا احتجاج،  لاٹھی چارج،اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

Related Posts