این اے 249، پیپلز پارٹی اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مقابلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا، جو پانچ بجے تک جاری رہا، ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 104 کے نتائج حاصل کئے جاچکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کےقادرخان مندوخیل 6628 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 5567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ایل پی کے نذیر احمد 4782 ووٹ لے کر تیسرے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 3387 ووٹ لے کر چوتھے، پی ایس پی کے مصطفی کمال3375 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 3023 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آج انتخابی عمل اطمینان بخش رہاہے، امن وامان کی صورتحال بھی اکا دکا واقعات کے علاوہ مجموعی طور پر ٹھیک رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کچھ مقامات پر بدمزگی کی، آج کراچی کے عوام اس ظلم کا بدلہ لیں گے، جو شہباز شریف کے ساتھ کیا گیا تھا، مجھے آج کامیابی کا پورا یقین ہے، نواز شریف کے بیانیئے خو پذیرائی مل رہی ہے۔

Related Posts