پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا گراؤنڈ میں جاری پی ایس ایل 8 کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں پی ایس ایل، قلندرز اور زلمی کے مابین میچ آج ہوگا

قبل ازیں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دے دی تھی۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین بھی کرکٹ کا مقابلہ دلچسپ رہا۔

حال ہی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرا دیا جبکہ ٹی 20 کا یہ قومی مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں 2 روز قبل ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سج گیا۔ قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین ٹی 20 کرکٹ میچ آج شام کو کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ میچ سے قبل لاہور اور پشاور کی ٹیموں نے جم کر پریکٹس کی۔ بیٹرز اور باؤلرز کے مابین پاور ہٹنگ اور لائن اینڈ لینگتھ کے مقابلے ہوئے۔

Related Posts