مفتی عبدالقوی کی نازیباحرکت کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mufti Abdul Qawi veido goes viral

ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے مفتی عبدالقوی کی کچھ عرصہ قبل غیر اخلاقی ویڈیوز نے انٹرنیٹ ہنگامہ برپا کئے رکھا لیکن اب مفتی قوی کی اخلاقیات سے گری ہوئی ایسی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کو جب حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ پڑنے کی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اس وقت سے منظر عام سے غائب تھے اور میڈیا پر آنے سے بھی گریزاں تھے ،وہ خود تو میڈیا پر نہیں آئے لیکن ان کی ایک اور انتہائی شرمناک ترین مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ ویڈیو میں مفتی عبدالقوی ویڈیو کال پر کسی کے ساتھ مصروف ہے اور مکمل برہنہ حالت میں ہیں ،گفتگو کے دوران وہ مسلسل خود لذتی میں مشغول ہیں۔

مزید پڑھیں: میں بھٹک گیا تھا، طالبِ علم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مفتی عزیزالرحمان کا دورانِ تفتیش انکشاف

مفتی قوی جس کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں اس نے اپنا کیمرہ بند کرتے ہوئے مفتی قوی کو مکمل ریکارڈ کیا ، ریکارڈنگ کے بعد جب ویڈیو لیک کی گئی تو اس کی آواز بھی ایڈٹ کرتے ہوئے بند کر دی گئی تاکہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ کس کے ساتھ انتہائی شرمناک گفتگو میں مصروف ہیں ۔

یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کی اس سے قبل بھی غیر اخلاقی گفتگو پر مبنی ویڈیو زکال لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ حریم شاہ کے ساتھ موجود ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تازہ لیک ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی کے ساتھ کون ہے ۔ویڈیو لیک ہونے کے بعد انٹر نیٹ صارفین میں کافی غصہ پایا جارہاہے ۔

Related Posts