کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مومنہ مستحسن سے بھی چپ نہ رہا گیا۔
مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر تیسرے ٹوئنٹی میں ساتھ چلنے والوں کی تلاش شروع کردی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ آئیے اسے تبدیل کریں،کون میرے ساتھ 16 تاریخ کو کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے جانا چاہتا ہے؟
مومنہ مستحسن نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر ویکسین کروانے والوں اور مقامی آن لائن بینکنگ نہ رکھنے والوں کو ٹکٹ خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی۔بلی ایلش کورونا میں مبتلا ہوگئیں