پاک بھارت ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، امریکا نے اسے روکا۔مائیک پومپیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: سابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ سے روکا جو 2019 میں چھڑنے ہی والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب نیور گو این اِنچ، فائٹنگ فار دی امریکا آئی لو میں نئے انکشافات کردئیے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو نے کہا کہ دنیا نہیں جانتی کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے کافی قریب آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نومولود بچوں پرحملہ کرنے والی ڈاکٹر کو 5سال قید کی سزا

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکی مداخلت کے باعث پاکستان اور بھارت میں کشیدگی اور ایٹمی جنگ رک گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارت نے فضائیے حملے شروع کردئیے تھے، پھر پاکستان نے بھارتی جنگی جہاز گرا دیا۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ (ابھی نندن) کو پکڑ لیا جبکہ میں اس وقت کانفرنس کیلئے ہنوئی گیا ہوا تھا۔ سینئر بھارتی اہلکار نے مجھے کال کیا جس پر میں نیند سے بیدار ہوا۔ اہلکار نے کہا کہ پاکستان جوہری حملے کی تیاری شروع کر چکا ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ بھارتی اہلکار کا کہنا تھا کہ بھارت بھی جنگ کیلئے فیصلہ کرچکا ہے۔ پیش قدمی پر غور جاری ہے۔ میں نے کہا کہ آپ کچھ مت کریں۔ ہمیں مسائل سلجھانے کیلئے وقت چاہئے۔ ہمارے سفارت کاروں نے دونوں ممالک کو جوہری جنگ کی طرف نہ جانے کیلئے قائل کر لیا۔

Related Posts