ملک کو نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل
پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے جبکہ ہماری قیادت نااہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ن لیگی رہنما و ماہرِ معاشیات مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف امتحان سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کا عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

تقریب سے خطاب کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ راستے کا تعین اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں بلکہ ہمیں ایک نئے نظام اور نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے جو روزگار دے سکے۔ ادارے چلانے والے حلف کی پاسداری کریں۔

خطاب کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے یا شاہد خاقان عباسی کے پاس مسائل کا حل نہیں ہے۔ آج ساڑھے 4 ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ 2 ارب ڈالر سے کم رہ گیا ہے۔ فوج کی بھی بری حالت ہوچکی ہے۔ گیم آف تھرون نہیں چلائی جاسکتی۔

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو 3 شفاف الیکشن ملیں، کامیابی کا فارمولا یہی ہے۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں کی قیادت مصنوعی ہے۔ سیاسی نظام کا احتساب ووٹنگ سے ہوتا ہے۔ اگر چوری کے بیلٹ باکس ہوں تو احتساب کیسے ہوگا؟

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آدھے مسائل نئے صوبے بنانے سے حل ہوجائیں گے۔ نچلی سطح پر نظام کو مضبوط کریں۔ 90 کی دہائی سے مارکیٹ کی بنیاد پر نظام چلایا جارہا ہے۔ مسئلہ مارکیٹ کا ہوتا ہے لیکن انتظامی حل تلاش کیا جاتا ہے۔

Related Posts