معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists
Mehwish Hayat supports public hanging of child rapists

کراچی : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اپنے بھائی حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں گانا گن گنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ذیشان حیات کیساتھ امریکا کے گٹار سینٹر سٹرنگز خریدنے گئی جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

Related Posts