اسلام آباد :ملک میں ہوشرباء مہنگائی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے ،اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریگی۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف بھی شرکت کریں گے،محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہونگے۔شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:3سال میں تاریخی مہنگائی، چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار کون ؟