سری لنکن باؤلر ملنگا نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکن باؤلر ملنگا نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا
سری لنکن باؤلر ملنگا نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا

سری لنکا کے اسٹار فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 98 وکٹیں حاصل کرنے کار ریکارڈ بنایا تھا جسے ملنگا نے گزشتہ روز توڑ دیا۔اب تک ملنگا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 101 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور مودی حکومت کے لیے ہمارے پختون اور قبائلی بھائی کافی ہیں۔ شاہد آفریدی

ملنگا نے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کولن ڈی گرینڈ ہوم کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، تاہم یہ ریکارڈ توڑ بہترین باؤلنگ بھی سری لنکا کے کسی کام نہ آسکی۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرایا جس کے بعد ملنگا کے ریکارڈ توڑنے کی خوشی ادھوری رہ گئی، تاہم دنیائے کرکٹ میں ان کا ریکارڈ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق

Related Posts