معروف پاکستانی اداکارعابدعلی انتقال کرگئے،اہلیہ نے تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارعابدعلی انتقال کرگئے،اہلیہ نے تصدیق کردی
کراچی:پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ناموراداکارعابدعلی67کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے،اہلیہ رابعہ نورین نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

کراچی:پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ناموراداکارعابدعلی67کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے،اہلیہ رابعہ نورین نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

لیجنڈ اداکارعابدعلی طویل عرصے سے علیل تھے،انہیں جگرکاعارضہ لاحق تھاوہ کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے اوران کی حالات انتہائی تشویشناک تھی،عابدعلی کی وفات پرشوبز،سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کااظہارکیاجارہا ہے۔

عابد علی کاشمارپاکستان کےبڑے اداکاروں میں ہوتاتھا انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے۔

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سیکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عابد علی کی تین بیٹیاں ہیں جن میں ایمان علی، راحمہ علی اور مریم علی شامل ہیں۔

Related Posts