وزیراعظم عمران خان سے عمان کےپارلیمانی وفدکی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان سے عمان پارلیمانی کے وفدکی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمنٹ کے وفدنے ملاقات کی جس میں میں مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان سے عمان کی پارلیمنٹ کے وفدنے ملاقات کی جس میں میں مقبوضہ کشمیر سمیت  دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

عمانی وفد کی قیادت مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال نے کی، وزیر اعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کاکہناتھا کہ غاصب بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں،عمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس سےقبل عُمان کے وفد نے صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔اس موقع پر صدر عارف علوی کاکہناتھا کہ بھارت کے نیوکلئیر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں ، عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts