کویت میں بھی خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویت میں بھی خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی
کویت میں بھی خواتین کو فوج میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی

کویت سٹی:سعودی عرب کے بعد کویت نے اب خواتین کو بھی فوج میں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس خلیجی ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خواتین بھی عسکری عہدوں پر کام کر سکیں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی الصباح نے بتایا کہ اب کویتی خواتین کے لیے بھی فوج کے دروازے کھل گئے ہیں۔ وہ ملٹری سروس میں اسپیشلیٹی آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفیسرز کے طورپر اپنا اندراج کر سکتی ہیں۔

کویتی مسلح افواج نے وزیر دفاع نے ایک ٹوئٹ کر کے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین کو بھی کویتی فوج میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

کویتی وزیر دفاع نے خواتین کی صلاحیتوں اور مشکل حالات میں خود کو ثابت کرنے کی اہلیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ کویتی خواتین پولیس کے شعبے میں سن 2001 سے ہی کام کر رہی ہیں، جس کے بعد اب فوج میں بھی ان کے شامل ہونے کا راستہ ہموار ہو گیا۔

کویتی وزیر دفاع نے کہا کہ ملٹری سروس میں خواتین کے اندراج کی اجازت دینے کا فیصلہ ملک کی حفاظت اور اس کی سلامتی اور استحکام کو محفوظ رکھنے میں فوج کی ذمہ داریوں میں خواتین کی بھی حصہ داری کے تحت دی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں انہیں میڈیکل اور ملٹری سپورٹ کے شعبے میں خدمات انجام دینے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد میں ملوث ہے، اقوام متحدہ

کویتی وزیر دفا ع نے کہا کہ خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت دیے جانے سے حکومتی ایجنسیوں کو کسی بھی داخلی مشکلات کا مقابلہ کرنے میں مدد اور تعاون ملے گا۔ دوسری طرف کویتی خواتین بھی ملک کی فوجی خدمات میں اپنا تعاون دینے میں فخر محسوس کریں گی۔

Related Posts