اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے امپورٹڈ آئٹم پر کوئی ڈیوٹی نہیں، ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کو وزیر اعظم سلیکٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے انسان کے ساتھ کیا مذاکرات ہوں جس نے وزیر اعظم بننے کیلئے عدت میں نکاح کرلیا۔ عمران خان امریکا کا اسپانسرڈ ہے۔
سپریم کورٹ میں اختلاف رائے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف
گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ عمران خان امریکا کے تعاون سے اقتدار میں آئے۔ دھوکہ دہی کیلئے ڈونلڈ لو کا نام لے کر بیانیہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں اختلاف رائے اچھا شگون نہیں ہے، جن کے ہاتھ میں ترازو ہے وہ انصاف کا پلڑا برابر رکھیں۔
وزیر دفاع گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہوگا، وہ انصاف کے پلڑے برابر رکھے۔