کراچی میں ڈاکوراج،ملزمان کیش وین سے ڈیڑھ کروڑروپے لےاڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان نے بینک سے رقم لےکرنکلنےوالی کیش وین کولوٹ لیااورڈیڑھ کروڑروپے لےکرفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات آج شام 7 بجے کےقریب ہوئی جب بینک کےاوقات کارختم ہونے کےبعدرقم منتقل کی جارہی تھی،پولیس کاکہناہےکہ لوٹی گئی رقم 3 تھیلوں میں موجود تھی اس دوران ملزمان کی جانب سے کیش وین پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے سیکیورٹی کارڈزخمی ہوگیاجسے طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کامزیدکہناہےکہ ملزمان نےگارڈکوفائرنگ کے زخمی کیااورپھراسی سے ایک تھیلاچھین کرفرارہوگئےجبکہ اس وقت دوسراکارڈبینک کےاندرموجودتھاجس نے بڑی رقم کولٹنےسے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کے دورحکومت میں بھارت میں ڈاکوراج بڑھنےلگا،ویڈیووائرل

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی کراچی کے علاقے تیموریہ میں بھی کیش وین لوٹ لی گئی تھی۔

Related Posts