کراچی،عمارت خالی کرانے کے تنازع پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،عمارت خالی کرانے کے تنازع پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق
کراچی،عمارت خالی کرانے کے تنازع پر فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

کراچی: تھانہ پیرآباد کی حدود میں ایس ایچ او جوہر آباد کی ساتھیوں کے ہمراہ عمارت خالی کرانے کی کوشش، فائرنگ کے واقعہ میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ایس ایچ او سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، سرکاری پولیس موبائل اور اسلحہ بھی ضبط کرلیا۔

ضلع وسطی میں تعینات ایس ایچ او جوہر آباد غیور احمد نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ضلع ویسٹ کے علاقے پیر آباد میں عمارت خالی کرانے کیلئے پولیس اہلکاروں اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔

عمارت خالی کرانے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 مزدور یارگل، عبداللہ اور شبیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار کامل عباس اور افتخار نامی شخص زخمی ہوگئے۔

مقتول یار گل کے بھائی کے مطابق سعید مہمند نے پیرآباد میں اسماعیل نامی شخص سے عمارت خریدی تھی۔ اسماعیل کے بیٹے قبضہ نہیں دے رہے تھے۔

سعید مہمند ایس ایچ او غیور اختر، پولیس پارٹی اور اپنے تین مزدوروں کو لے کر عمارت خالی کرانے پہنچا تھا کہ اسماعیل کے بیٹوں نے فائرنگ کر دی۔

ایس ایچ او افسران کے علم میں لائے بغیر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں داخل ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جب پوچھا تو کہا ڈاکو کا پیچھا کر رہا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کے مطابق ایس ایچ او جوہرآباد سمیت آٹھ سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے گئے، جن میں نثار شاہ خیبرپختونخوا پولیس کا برطرف اہلکار اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کا ماہر نشانہ باز ہے۔

پولیس موبائل اور اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانے میں ایک کیس کی انٹری ڈال کر روانہ ہوا، جس کیس کی انٹری ڈالی گئی، اس کا اس عمارت سے کوئی تعلق نہیں، جس گھر میں یہ داخل ہوئے۔

عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکان کے تنازع پر پیش آیا جب کہ جوہر آباد پولیس کے اہلکار اس معاملے میں کیوں آئے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بن قاسم پولیس تانبے کی چوری میں ملوث گروہ کی سہولت کار بن گئی

دوسری جانب واقعے میں زخمی افتخار شاہ کے بھائی سلمان شاہ کی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا ایک پارٹی سے مکان کا تنازعہ چل رہا ہے، رات گئے ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

Related Posts