کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی ریکارڈ 72 ہزار سے زائد وارداتیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی ریکارڈ 72 ہزار سے زائد وارداتیں
کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی ریکارڈ 72 ہزار سے زائد وارداتیں

کراچی:شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 72ہزار سے تجاوز کرگئیں جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

سی پی ایل سی حکام کی رپورٹ کے مطابق،کراچی میں رواں سال 47ہزار سے زائد موٹرسائیکلز چھینے اور چوری کیے گئے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 86، چوری میں 34فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا نومبر شہریوں کی ایک ہزار900 سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں۔ گاڑی چوری کے واقعات21، چھیننے کے 19فیصد بڑھ گئے۔

اسی عرصے میں شہر قائد کے شہریوں سے 23ہزار سے زائد موبائل فونز چھین لیے گئے۔ رواں سال موبائل فون چھیننے کی بھی 17فیصد واداتیں زیادہ ہوئیں۔

سی پی ایل سی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ سال مجموعی طورپر اسٹریٹ کرائم کی55ہزار 587واراتیں ہوئی تھیں جو تشویش ناک صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں: تھانہ شالیمارکی حدود میں میٹرک کے طالب کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا

گزشتہ برس موٹر سائیکل چوری کی31ہزار999اورچھیننے کی 2ہزار228وارداتیں ہوئیں۔ شہریوں کو 19ہزار 780موبائل فونز اور 1580گاڑیوں سے محروم کیا گیا تھا۔

Related Posts