جنید خان نے زندگی کا مثبت ترانہ جینے کا چسکا ریلیز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید خان نے زندگی کا مثبت ترانہ ''جینے کا چسکا ''ریلیز کردیا
جنید خان نے زندگی کا مثبت ترانہ ''جینے کا چسکا ''ریلیز کردیا

کراچی: مشہور اداکارو موسیقار جنید خان نے حال ہی میں پاکولا کے اشتراک سے ایک نیا گانا ” جینے کا چسکا ”ریلیز کردیا۔

گاناجس کے بول ” جینے کا چسکا”کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے، گانا در اصل ایک مثبت ترانہ ہے، جس میں زندگی کو خوشی کے ساتھ گزارنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

صادق عظیم کی ہدایات میں بننے والی اس میوزک ویڈیو میں وہ خود ایک پاپ راک گانا گارہے ہیں، لیجنڈ فراز انورگٹار، انس عالم خان بیس اور کامی پال نے ڈرم پر اپنی پرفارمنس دی ہیں۔

اس موقع پر اپنی گفتگو میں جنید خان کا کہناتھا کہ اپنے پراجیکٹ اور اصل موسیقی کی حمایت کے لیے پاکولا کا شکرگزارہوں، ان کا کہنا تھاکہ جو گانا ہم دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک ترانہ ہے، جسے سن کر خود کو یاد دلایا جاسکتا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے، بہتر ہے کہ اپنے خوف کو چھوڑ کر اس لمحے میں جینا سیکھیں۔

مزید پڑھیں: موسیقی پاکستان اور بھارت کو جذباتی طور پر جوڑ دیتی ہے۔زیب بنگش

”جینے کا چسکا”معروف موسیقار اور گلوکار کا سال 2022کا پہلا گانا ہے جس میں موسیقار نے اپنے انداز کی بہترین انداز سے نمائندگی کی ہے، گانے کی ریکارڈنگ اور پیش کش الیف ریکارڈ لیبل نے کی ہے، جس کی ویڈیو تمام ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

Related Posts