کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iraq protest karbala
کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا

بغداد: عراق میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے دوران مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی دیوار پر اپنے ملک کا جھنڈا لہرادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی رات اس قونصل خانے کے سامنے سیکیورٹی فورسز اور کم سے کم ایک ہزار مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے احتجاج نے تینوں اعلیٰ اداروں کو اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

مزید پڑھیں بغداد: عراق میں ایرانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد کا استعمال پرامن مظاہرین کے خلاف نہیں بلکہ قانون ہاتھ میں لینے اور فسادات برپا کرنے والوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر حملہ نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ حملہ آوروں کے حملوں کا جواب دے رہی ہیں۔عادل عبدالمہدہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Posts