بی جے پی کی ویب سائٹ پر پاکستان کے حق میں اور مودی مخالف پیغامات جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BJP website
بی جے پی کی ویب سائٹ پر پاکستان کے حق میں اور مودی مخالف پیغامات جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ویب سائیٹ بعض نامعلوم ہیکروں نے ہیک کر کے اس کی شکل بگاڑنے کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز کلمات جاری کئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ہیکر گروپ نے ویب سائیٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس پر ’’گھر میں گھس کر ماریں گے اور میں بہت جھوٹ بول سکتا ہے کیا مجھے بھی ابھی نندن کی طرف ویر چکرا ایوارڈ مل سکتا ہے ‘‘جیسے پیغامات جاری کئے ہیں۔

ہیکر گروپ نے ویب سائیٹ پر ابھی نندن اور بعض دیگر پولیس اہلکاروںکی تصاویر ’’27فروری یاد ہے نہ ‘‘کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہیں ۔

ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے ایک اور پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’’فلمیں بناؤ لڑنا تمہارے بس کی بات نہیں ہے # 27Feb2019‘‘27فروری کا حوالہ پاکستانی فورسز کی طرف سے بھارت کے دو مگ طیارے گرائے جانے کی یاد دلاتی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ  جموں و کشمیر میں نافذ کرفیو 92ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ فوجی محاصرے اور ذرائع مواصلات مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے نظامِ زندگی بدستور مفلوج ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 92ویں روز میں داخل ہوگیا، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

Related Posts