بین الاقوامی ائیر لائنز فائیو جی سے خوفزدہ، پروازیں معطل کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی ائیر لائنز فائیو جی سے خوفزدہ، پروازیں معطل کرنیکی دھمکی
بین الاقوامی ائیر لائنز فائیو جی سے خوفزدہ، پروازیں معطل کرنیکی دھمکی

واشنگٹن: بین الاقوامی ائیر لائنز فائیو جی ٹیکنالوجی سے مختلف اندیشوں کے تحت خوف کا شکارہیں، امریکا کو جانے والی متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جو بائیڈن حکومت نے دنیا کا ترقی یافتہ ترین ملک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا جس پر متعدد بین الاقوامی ائیرلائنز کو تحفظات ہیں کہ موبائل فونز پروازوں میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دراز  ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، بیارکے میکل سن

5جی ٹیکنالوجی تنازعے پر متعدد عالمی ائیر لائنز نے اپنے ملک سے امریکا کیلئے پروازیں معطل کرنے کی دھمکی دی جن میں شامل 2 جاپانی اور ایک ایک اماراتی و بھارتی ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو سروسز روک دینگے۔ 

اس حوالے سے ایمریٹس ائیر لائنز نے بیان جاری کیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر ہم طیارہ ساز کمپنیوں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن حکومت تاحال ائیر لائنز کے تحفظات کا واضح جواب نہیں دے سکی۔ 

گزشتہ روز امریکی حکومت کو اپنے خط میں 10 ائیر لائنز کا کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں، بصورت دیگر روزانہ کی بنیادوں پر 1000 فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں۔ امریکی حکام نے خدشات بے بنیاد قرار دے دئیے۔ 

Related Posts