ایک ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی آئی۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی آئی۔رپورٹ
ایک ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی آئی۔رپورٹ

اسلام آباد:گزشتہ ایک ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری میں افراطِ زر کی شرح 12 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

رواں سال کے پہلے مہینے کے دوران افراطِ زر کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد تھی جس میں فروری کے دوران 2.2 فیصد کی کمی آئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں بھی 2.2 فیصد کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 11.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 14.2 فیصد ہے۔ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح 19.5 فیصد سے کم ہو کر ایک ماہ کے دوران 15.2 فیصد پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک میں مہنگائی کے عالمگیر مسئلے نے سر اٹھا لیا۔ مہنگائی کے حوالے سے وینز ویلا اور زمبابوے میں زیادہ خوفناک صورتحال رہی۔وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 9585فیصد جبکہ زمبابوے میں 521 فیصد ہوگئی۔

سوڈان میں مہنگائی کی شرح 58 فیصد،ارجنٹائن میں 53فیصد ، ایران میں 26.30،لائبیریا میں 22 فیصد،ہیٹی میں 19.50فیصد،ایتھوپیا میں 18.70فیصد،انگولا میں 17.70فیصد،ازبکستان میں 17.50فیصد اور یمن میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے زائد ہو گئی

Related Posts