وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت
وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ ان کے عملی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پی آئی کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں  جنوری کی 14.6 فیصد کی شرح کے مقابلے میں کم ہو کر 12.4 فیصد ہو گئیں۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کھانے پینے کی قیمتیں جنوری میں 19.5 فیصد تھیں جو فروری میں کم ہو کر 15.2 فیصد ہو گئی ہیں جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کھانے پینے سے ہٹ کر دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سے سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہیں۔ مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ایک ماہ کے دوران افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری میں افراطِ زر کی شرح 12 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

رواں سال کے پہلے مہینے کے دوران افراطِ زر کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد تھی جس میں فروری کے دوران 2.2 فیصد کی کمی آئی جبکہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں بھی 2.2 فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں: ایک ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی آئی۔رپورٹ

Related Posts