کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے ۔
جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔سمندری طوفان کیار کے اثرات کے پیش نظر کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ٹراپیکل سائیکلون کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں : خطرناک ترین سمندری طوفان ہگی بس نے جاپان میں تباہی مچادی، 14افراد ہلاک