صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نےضیوف الرحمان اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی خدمت کے طور پر موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے موبائل چارجنگ پلیٹ فارم کا افتتاح کیا ہے۔
خانہ کعبہ کے غلاف اور انجینئرنگ، تکنیکی اور آپریشنل امور کے لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے اسسٹنٹ انجینیر سلطان بن عاطی القرشی نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم ’ایل ای ڈی‘ اسکرین سے لیس ایک فکس چارجنگ پلیٹ فارم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب میں آسمانی بجلی نے کئی اونٹ ہلاک کر دیے
اسکرین پر چارجرز کے استعمال کا طریقہ دکھایا جاتا ہے اور اس میں تین کیبلز سے لیس متعدد موبائل چارجرز ہیں جو تمام اسمارٹ ڈیوائسز کو فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ چارج کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔