آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ  کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جن میں سے 11 کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ سے قبل منتخب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی

پاک بھارت میچز میں بھرپور دباؤ ہوتا ہے، تیاریاں مکمل ہیں، میتھیو ہیڈن

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان کے فرائض بابر اعظم سرانجام دیں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور حیدر علی کو بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر کو اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلے گی۔ ورلڈ کپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔

ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تحت آج 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کا مقابلہ آسٹریلیا سے جاری ہے جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اب تک 23 رنز اسکور کیے جبکہ پانچویں اوور کے کھیل کے دوران ان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

Related Posts