محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
Nawaz-Sharif

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو 48 گھنٹوں میں تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کی لندن کی رہائش گاہ پر خط ارسال کیا ہے جس میں نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے نکات اٹھائے گئے ہیں۔

خط کے مطابق نواز شریف 48 گھنٹوں میں تازہ میڈیکل رپورٹس فراہم کریں ، میڈیکل بورڈ ان رپورٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط نوازشریف کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی بھیجا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہے اس لیے تازہ میڈیکل رپورٹ بھیجی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نواز شریف کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس میں انہیں ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجس کے بعد حکومتی وزرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعطم عمران خان کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھاجس کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے ذریعے دو خطوط سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھجوائے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ25 دسمبر کو نواز شریف کی مدتِ ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی، بتائیں کیا سیر کو علاج کا حصہ سمجھا جائے؟۔

انہوں نے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا مریم اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کریں گی؟۔

مزید پڑھیں: کیا مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کرنا چاہتی ہیں؟ یاسمین راشد کا سوال

یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ 27 جنوری کو خواجہ حارث کی طرف سے بھیجی جانے والی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی نئی بات بیان نہیں کی گئی، رپورٹس مکمل نہیں ہیں، انسانی ہمدردی کے تحت سزا یافتہ نواز شریف کو اجازت دی گئی، عدالت کے سامنے ہم جوابدہ ہیں۔

Related Posts