اسلام آباد میں ہندو برادری خوشی سے نہال، مندر کی تعمیر شروع ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ہندو برادری خوشی سے نہال، مندر کی تعمیر شروع ہو گئی
اسلام آباد میں ہندو برادری خوشی سے نہال، مندر کی تعمیر شروع ہو گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہندو برادری بے حد خوش ہے کیونکہ ان کی عبادت گاہ کے طور پر شہرِ اقتدار میں مندر کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہندو پنچائت اسلام آباد کی طرف سے گزشتہ روز  شہرِ اقتدار کے سیکٹر آئی 9 میں کرشنا مندر گراؤنڈ بریکنگ تقریب منعقد کی گئی جبکہ پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال مالہی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد ہندو پنچایت کو 2017ء میں 4 مرلے کا پلاٹ الاٹ کیا تھا جس کی چاردیواری کا کام شروع کردیا گیا۔ سن 1947ء کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر بننے والا ہے۔

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

رکنِ اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی یہ ہے کہ اقلیتوں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرے۔ اس موقعے پر پنچایت کے ذمہ داران پریتم داس، مہیش چوہدری، اشوک کمار، چمن لال اور دیگر موجود تھے۔ 

Related Posts