محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا، سوشل میڈیا صارفین کا مثبت ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا، سوشل میڈیا صارفین کا مثبت ردعمل
محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا، سوشل میڈیا صارفین کا مثبت ردعمل

محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں ریلیز ہوئے پانچ دن ہوچکے ہیں ، جس پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں اس وقت کئی فلمز ریلیز ہونے والی ہیں۔ حال ہی میں اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی فلم عشرت میڈ ان چائنا سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

محب مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی فلم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس پر اُن کے مداحوں نے فلم سے متعلق تبصرے کرنے شروع کردیے۔

پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ہمیں یہ فلم بہت پسند آئی جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم میں ایک کامیاب فلم کا تمام مواد موجود ہے تاہم فلم کے بارے میں کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فلم کو کم پروموشنز کی وجہ سے مناسب ردعمل نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے، چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل

 

مزید برآں کچھ صارفین نے محب مرزا کی پوسٹ پر تنقید بھی کی۔

 

 

Related Posts