عشرت میڈ ان چائنا،صنم سعید فلم کا پوسٹر نہیں لگانے پر نیوپلیکس سینیما پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عشرت میڈ ان چائنا،صنم سعید فلم کا پوسٹر نہیں لگانے پر نیوپلیکس سینیما پر برہم
عشرت میڈ ان چائنا،صنم سعید فلم کا پوسٹر نہیں لگانے پر نیوپلیکس سینیما پر برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستا نی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید فلم ‘عشرت میڈ ان چائنا’ کا پوسٹر نہیں لگانے پر نیوپلیکس سینیما پر برہم ہوگئیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستانی فلم عشرت میڈ ان چائنا سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جس کی کاسٹ میں محب مرزا، صنم سعید ، سارا لورین، علی کاظمی،شمعون عباسی اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔

اداکارہ صنم سعید نیوپلیکس کی جانب سے فلم کا کوئی پوسٹر نہیں لگانے پرمایوسی کا شکار ہوگئیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سینیما گھروں کو مقامی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محب مرزا کی فلم عشرت میڈ ان چائنا، سوشل میڈیا صارفین کا مثبت ردعمل

#nuplexcinemas میں ہماری فلم کا کوئی بھی پوسٹر، خاص طور پر راشد منہاس روڈ پر نہیں لگا جس پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو سینما گھروں کی مدد کی ضرورت ہے۔

Related Posts