ممبئی:بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ دہلی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔
بارشوں کے سبب شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ ذرائع آمد و رفت معطل ہوگیا، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے، میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
#WATCH | Parts of Delhi Airport waterlogged following heavy rainfall in the national capital; visuals from Indira Gandhi International Airport (Terminal 3) pic.twitter.com/DIfUn8tMei
— ANI (@ANI) September 11, 2021