کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کے بعد شام ڈھلتے ہی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔

شہر قائد میں سپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جبکہ گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی جم کر بارش ہوئی۔

کورنگی، لانڈھی، کلفٹن، نمائش چورنگی، صدر، ایم اے جناح روڈ، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں آج رات تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے، کل بھی کہیں کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کاٹن مارکیٹ کا ہفتہ وار جائزہ، روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

کراچی میں کل بھی بہتر بارش کے امکانات موجود ہیں، 10 جولائی تک کراچی میں بارش کا امکان رہے گا۔

Related Posts