ڈیرہ اسماعیل خان:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اشیائے ضروریہ کی پیداوار میں ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے آبادی کی ضروریات پورا کرنے اور زرعی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعظم عمران خان کاشتکاروں میں کسان کارڈز کی تقسیم، گومل زام ڈیم کے کمانڈ ایریا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے بارانی تحقیقاتی مراکز کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی سطح پر چنے اور پام آئل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی پیداوار کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔
وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ دس ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کیا گیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے اپنی زندگی میں بہتری لانے کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے ابتدائی تعلیم اور حفظان صحت کے بنیادی نظام پر بھی توجہ دے رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے جس میں کامیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی میں رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم