سرکاری ملازمین کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج،اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government employees protest in Islamabad

اسلام آباد: سیکریٹریٹ ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر احتجاج، پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج،27 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سیکریٹریٹ کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کشیدگی میں تبدیل ہوگیا ، پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کیلئے پولیس نے شاہراہ دستور پر ہاتھوں سے زنجیر بنالی،پولیس نے شیلنگ و لاٹھی چارج بھی کیا۔

سیکریٹریٹ کی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز میں سرکاری امور ٹھپ ہوگئے،مرکزی گیٹ بند ہونے کے باعث افسران بھی دفاتر نہ پہنچ سکے، سرکاری ملازمین کی گرفتاریاں جاری ہیں،پولیس نے دھرنا دینے والے 27 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان،تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

دوسری جانب تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر بنائی گئی حکومتی کی ٹیم کے اجلاس میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 24 فیصد تک تنخواہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی جسے ملازمین کے نمائندوں نے مسترد کردیا تھا۔

Related Posts