حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔وزیر اعظم
حکومت ریکوڈک منصوبے کا تمام مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ریکو ڈک منصوبے کا تمام مالی بوجھ خود اٹھائے گی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو آگے لانے کیلئے اپنی حکومت کے ویژن کے پیشِ نظر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہماری وفاقی حکومت ریکو ڈک منصوبے کا بوجھ خود اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ

پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت ریکو ڈک کا تمام مالی بوجھ اور اس کی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والے تمام اخراجات بھی صوبائی حکومت کی طرف سے خود اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کا نیا دور لائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل مبینہ طور پر اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کیا تاکہ اتحادیوں کو منی بجٹ فنانس بل پر اعتماد میں لیا جاسکے جس کے بعد منی بجٹ کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ 

وزیر اعظم آج منی بجٹ کی منظوری کیلئے متحرک ہیں۔ عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو منی بجٹ فنانس بل پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Posts