عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ
عوام کے لئے خوشخبری، حکومت کا عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں تین سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پیش نظر وزارت داخلہ کو 20 سے 24 جولائی تک تعطیلات تجویز دی تھی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔

وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی تجویز سے قبل وفاقی کابینہ کو 3 چھٹیوں کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم اب نئی سمری تیار کرلی گئی ہے جو آج ہی ارسال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کلفٹن میں سرکاری گاڑیوں کا قبرستان ڈھونڈ نکالا

Related Posts