اسلام آباد: بجلی کی بندش سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باخبر ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی بڑھنے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، حال ہی میں کراچی میں مزید 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیے جانے کا اعلان سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں:عیدالفطر کی آمد، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا