ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سامنے آیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے اضافے سے 225300 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 193158 روپے پر بند ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 134.08 پوائنٹس کا اضافہ

فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts