میمن گوٹھ میں بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزید پڑھیں:عدالتی حکم پر عمل، کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ریچھ کیلئے ائیر کولر لگا دیا گیا

کراچی : میمن گوٹھ سے بجلی کی ہائی ٹیشن تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی تاریں برآمد،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔

پولیس نے میمن گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو چوری شدہ بجلی کی تاروں سمیت گرفتار کیا،ملزمان سے برآمد ہونیوالی تاروں کی مالیت لاکھوں میں ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال دو گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں،گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی کی قیمتی تاریں چوری کرنے کا انکشاف کیاہے۔ملزمان کا گروہ پہلی بار گرفتار ہوا، ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان نے رات علاقے کی ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں کاٹی تھیں جسکی وجہ سے میمن گوٹھ کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے تھے،علاقے میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے،گرفتار ملزمان میں ریاض، سجاد اور رشید شامل ہیں،ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:عدالتی حکم پر عمل، کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ریچھ کیلئے ائیر کولر لگا دیا گیا

ایک اور کارروائی میں میمن گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزم سے 222 رائفل اور منشیات برآمدکرلی گئی، ملزم خود بھی نشے کا عادی ہے اور علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

Related Posts